لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی مصروفیات...

دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس اور سماجی دوریوں نے اسکول سے کھیل کے میدانوں تک بچوں کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔ وہ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جہاں ان کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ مصروفیات بھی محدود ہیں۔

بچوں نے خود ہی مصوری کرتے ہوئے گھروں کی دیواروں پر نقش بنانے شروع کر دیے ہیں۔ 
اسکول بند ہونے پر بڑے بچوں کو گھروں کے سامنے یا صحن میں بنے پارکوں میں کھیل کھیل میں ریاضی کی مشقیں کرانا والدین کی ذمہ داری ہے۔

عوامی مقاموں پر جہاں بچوں کا ہجوم ہوتے تھے اب لاک ڈاؤن میں ویران ہیں۔
اٹلی  میں کاروں کے درمیان موجود ٹیڈی بیئر بھی شائد اپنے مالک کی واپسی کی راہ دیکھ رہا ہے۔
بچے اکثر اپنا وقت گھروں کی کھڑکیوں پر گزارنے پر مجبور ہیں حالانکہ گلیوں پر بھی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی۔
 
بچوں کو گھروں سے باہر لے جاتے وقت والدین انتہائی احتیاط کر رہے ہیں۔ ماسک کے ساتھ ساتھ دستانے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ تاکہ وہ ان کو وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔

بچوں کو کرونا سے بچنے کے لیے ہر طرح سے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ بچے کرونا  سے خود کو محفوظ رکھیں۔ بعض ٹی شرٹس پر بھی کرونا یا کووڈ 19 اور دیگر عبارت لکھی ہوئی ہیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں بھی کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چوٹے بچوں کو بھی ماسک پہنائے جا رہے ہیں۔

                        کینیڈا میں بچوں کی اسکریننگ پر خاص دھیان دیا جا رہا ہے۔
چین کے شہر شنگھائی میں بچوں کو خاص احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں سے باہر نکالا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments