ہم میں سے بیشتر افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنا وقت گھر کی چار دیواری کے درمیان گزارنے پر مجبور ہیں یا یوں کہہ لیں از خود قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں- یقیناً آپ کبھی کبھی اس تمام تر صورتحال سے اکتا بھی جاتے ہوں گے اور آزادی چاہتے ہوں گے جو کہ آسان بھی نہیں- لیکن اگر آپ ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس صورتحال میں سب کچھ منفی نہیں ہے بلکہ کچھ چیزیں مثبت بھی ہیں جو مستقبل میں ہمارے لیے مفید بھی ثابت ہوسکتی ہیں- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اس لاک ڈاؤن سے 5 کیا حیران کن سبق سیکھ سکتے ہیں
اپنوں سے لگاؤ اور محبت
لاک ڈاؤن سے قبل ایک مصروف زندگی ہوا کرتی تھی اور اہل خانہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع کم ہی ملتا تھا- لیکن اب چونکہ سب ایک ساتھ ہی گھر میں موجود رہتے ہیں تو یقیناً آپ کو احساس ہورہا ہوگا کہ ایک دوسرے کو سمجھنا کتنا ضروری ہے- یہاں تک کہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی ہمارے سے ذہنی صحت کی بہتری کے لیے بہت مددگار ہوتا ہے۔
گھر سے کام
یقیناً ایسے افراد جو اپنے گھر سے پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں وہ ایک دلچسپ تجربے سے گزر رہے ہوں گے- اگرچہ اس میں کچھ چیلنجز بھی ہیں جیسے کہ رابطوں میں مشکلات یا کمی اس کے علاوہ ذاتی اور پیشہ وررانہ زندگی میں توازن وغیرہ - لیکن پھر بھی ادارے یہ ضرور دیکھ رہے ہوں گے یہ بھی مستقبل کے لیے ایک بہترین آپشن ہے- اس عالمی وباﺀ کے دوران صنعت کو بچانے کے لیے کمپنیوں نے راتوں رات اپنے لاکھوں ملازمین کو ریموٹ ورکرز میں تبدیل کردیا ہے
جنک فوڈ
گھر میں قید ہونا آپ کی صحت کے حوالے سے بھی بہترین ثابت ہورہا ہے- آپ کو اس وقت گھر کا صحت بخش کھانا میسر ہے اور آپ بازاری جنک فوڈ سے بالکل محفوظ ہیں جو کہ سراسر صحت کی تباہی کا سبب بنتا ہے- جنک فوڈ کی عادت کو چھوڑنے کے حوالے سے یہ بہترین وقت ہے جو مددگار ثابت ہوسکتا ہے
عطیات
اگر ہم رقم کو دانشمندی سے خرچ کریں تو ہمارے پاس کوئی کمی نہیں۔ بہت سارے لوگ اب صدقہ کرنے میں مصروف ہیں۔ اس وقت نے غریبوں کی مشکلات کا احساس بھی پیدا کیا- ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور رفاہی مقصد کے لئے کام کرنا قابل تعریف ہے لیکن غریبوں کی مدد کے لئے کسی خاص وقت اور موقع کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے- ان کاموں کو پورے سال ایک جیسی رفتار میں ہی جانا رہیے
غیر ضروری اخراجات
اگر ہم اس وقت اخراجات کے حوالے سے خوداحتسابی کے عمل سے گزریں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ مارکیٹیں یا ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات تک رسائی بند ہونے کے سبب ہم غیر ضروری اخراجات پر بھی کنٹرول رکھے ہوئے ہیں- عام حالات میں یہی اخراجات انتہائی ضروری معلوم ہوتے ہیں اور ہم رقم غیر ضروری خرچ کرتے ہوئے ایک لمحہ کے لیے سوچتے بھی نہیں
0 Comments