گھر میں موجود 6 ایسی چیزیں جنہیں روزانہ صاف کرنا چاہئے ورنہ۔۔۔

ہم روزانہ ہزاروں چیزان استعمال کرتے ہیں اور یہ ہماری عام روزمرہ استعمال کی اشیاﺀ کہلاتی ہیں- لیکن ہماری لاپرواہی یہ ہے کہ ہم چند اشیاﺀ کے علاوہ ان اشیاﺀ کی صفائی کا ہرگز خیال نہیں رکھتے- ہم اگر روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاﺀ کی صفائی کرتے بھی ہیں تو کئی ہفتوں یا پھر مہینوں بعد- ہماری یہ بری عادت بھی ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہے


Keyboard
کمپیوٹر کا کی بورڈ ایک ایسی چیز ہے جسے آپ روزانہ ہی استعمال کرتے ہیں- اس لیے یہ جلد ہی جراثیموں سے آلودہ ہوسکتا ہے- گندگی اس کے اندر تک جاسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس کی صفائی روزانہ کی جائے


Bed
اگرچہ ہر دن اپنے بستر دھونے زیادہ مشکل کام ہے ، لیکن روزانہ کی بنیاد پر اپنے ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لئے اپنے بیڈشیٹ اور تکیے کو صاف کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو بستر کی صفائی کا خیال رکھیں

 Rings
زیادہ تر مرد انگوٹھی پہننے کے عادی ہیں ، خاص کر خواتین کیونکہ اس سے ان کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے - لیکن آپ کو روزانہ کی انگوٹھی کو بھی عادت صاف کرنا چاہئے - ماہرین کے مطابق ، اگر انگوٹھی صاف نہیں کی جاتی ہے تو یہ ایسی جگہ بن جائے جہاں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔

Mobile Phone
آپ اپنے فون کو دن بھر میں متعدد بار چھوتے اور چہرے پر لگاتے ہیں- آپ ہاتھ منہ تو دھو لیتے ہیں لیکن فون کو صاف نہیں کرتے- یقیناً اسے بھی صاف کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہاتھ اور چہرے کو

Remote Control
ریموٹ کنٹرول ایک ایسی چیز سے ہے جو تقریباً گھر کے ہر فرد کے ہاتھ میں ہوتا ہے- اس پر گندگی منتقل ہوتی رہتی ہے- اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزانہ ریموٹ کنٹرول کی صفائی ضرور ہونی چاہیے

Doorknob
دروازے کا ہینڈل بھی ایسی ہی ایک چیز ہے جسے ہر کوئی استعمال کرتا ہے اور ہر طرح کے ہاتھ لگتے ہیں- یقیناً اس میں کوئی شک نہیں کہ ان وجوہات کی بنا پر یہ بھی جراثیموں سے آلودہ ہوجاتا ہے- اس لیے اپنے گھر کے دروازوں کے ہینڈل کی روزانہ صفائی کو یقینی بنائیں یہ آپ اور آپ کے گھر والوں کی صحت کے لیے ضروری ہے
 

Post a Comment

0 Comments