دنیا میں موجود ایسے حیرت انگیز مقامات جہاں انسان ابھی تک نہیں پہنچ سکے-

انسان جس مقام پر جاتا ہے وہاں اپنی نشانیاں ضرور چھوڑ کر آتا ہے- چاہے وہ زمین کا کوئی حصہ ہو یا پھر سمندر کی کوئی گہرائی- لیکن پھر بھی ہماری اس زمین پر کچھ مقامات ایسے موجود ہیں جنہیں نسبتاً بہت کم انسانوں نے دیکھا ہے- یعنی ان مقامات پر جانے والے انسانوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کی وجہ یہاں کی ویرانی یا پھر انسان مخالف موسم ہے

Faroe Islands
یہ 18 جزیروں پر مشتمل مقام ڈنمارک میں ناروے کے سمندر اور شمالی اٹنلانٹک کے درمیان-موجود ہے


Jujuy Province
ارجنٹینا کا یہ خطہ چلی اور بولیویا کی سرحد پر واقع ہے اور یہ ایک میدانی علاقہ ہے- یہاں موجود  چوٹیوں کی بلندی 5 ہزار میٹر تک ہے- اس مقام کا موسم گرم اور انتہائی خشک ہوتا ہے




Dallol
ایتھوپیا میں واقع اس مقام کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے گرم ترین جگہ ہے- اس جگہ کا عجیب و غریب رنگ کی وجہ یہاں پائی جانے والی مٹی٬ نمک٬ آئرن اور خاص قسم کی کائی ہے جن کا مرکب یہ رنگ پیدا کرتا ہے




Namibia
جنوبی افریقی ملک دنیا کے سب سے کم گنجان آبادی والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اور اس کا صحرائے Namib ایک ایسا مقام ہے جہاں دنیا کے کل چیتوں میں سے ایک چوتھائی چیتے پائے جاتے ہیں





Gangkhar Puensum
یہ بھوٹان کا سب سے بلند ترین پہاڑ ہے جس کی بلندی 7,570 میٹر ہے اور ممکنہ طور پر یہ دنیا ایسا بلند ترین پہاڑ ہے جسے آج تک کسی نے سر نہیں کیا





Galápagos Islands
  ایکواڈور کے جزائر خاص نسل کے جانوروں کے حوالے سے بےپناہ مقبولیت رکھتے ہیں- ان جانوروں  میں  سمندری چھپکلیاں٬ دیوقامت کچھوے٬ پینگوئین اور وہیل کی مختلف اقسام شامل ہیں




Skeleton Coast
یہ بھی نیمبیا کا ہی ایک ایسا مقام ہے جہاں زیادہ انسانوں کا گزر نہیں ہوا- یہاں کے سخت حالات کی وجہ سے پرتگالی ملاح اسے جہنم کے دروازہ کہتے ہیں


Boholیہ فلپائن کا ایک ایسا خطہ ہے جو اپنے چاکلیٹ پہاڑوں کی وجہ سے مقبولیت رکھتا ہے- یہ 1260 ایسے مخصوص پہاڑ ہیں جن کے بارے میں سائنسدان اب تک پتہ نہیں چلا سکے کہ آخر کیسے اس شکل میں وجود میں آئے؟





Post a Comment

1 Comments